Categories
Breaking news

شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی

پولیس وین نے شاہ راہ فیصل جانے کیلئے کارساز روڈ بند کی ہوئی ہے، فائل فوٹو
پولیس وین نے شاہ راہ فیصل جانے کیلئے کارساز روڈ بند کی ہوئی ہے، فائل فوٹو

کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے اختتام کے بعد سیکیورٹی وجوہات اور اہم آمد و رفت کی وجہ سے شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ آج رات 12 بجے سے صبح تک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آئیڈیاز 2022 کی سیکیورٹی ٹریفک موومنٹ ڈیوٹی کی وجہ سے آج رات 12:00 بجے سے صبح 4 بجے تک شہر کی مرکزی سڑک شاہراہ فیصل کارساز فلائی اوور سے لے کر ڈرگ روڈ تک، ڈرگ روڈ اور کارساز روڈ اور سر شاہ سلمان روڈ حسن اسکوائر تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند ہوگی۔

پولیس کے مطابق اس دورانیے میں ڈیفنس، کلفٹن اور صدر سے ائیرپورٹ جانے والے شہری یونیورسٹی روڈ یا کورنگی روڈ کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ راستے صبح تک کھول دیے جائیں گے۔ مزید معلومات یا کسی مسئلے کی صورت میں شہری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر کال کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *