Categories
Breaking news

شاہد خاقان کا صدارتی آرڈننس کو خود چیلنج کرنے کا اعلان

Advertisement
شاہد خاقان کا صدارتی آرڈننس کو خود چیلنج کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارتی آرڈیننس کو خود بھی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کی جانی ہے تو اس کا مروجہ طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو میں بھی چیلنج کروں گا، ووٹ اوپن کرنا ہے تو سب اوپن ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

Table of Contents

x
Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممبران اپنے امیدواروں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں، اس لیے آرڈیننس لایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل ہونے سے متعلق پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، دھرنے سے متعلق کئی سیاسی رہنما اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کچھ چیزیں اپنے ثبوت چھوڑ کر نہیں جاتیں وہ اپنے اپنے اثرات چھوڑتی ہیں، ثبوت تو ہم الیکشن میں دھاندلی کا بھی نہیں دے سکے۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *