Categories
Breaking news

شاہد خاقان عباسی کے وکیل کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ سوئی سدرن گیس کے چیف منیجر سجاد رضا کے بیان پر بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ریفرنس کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

شاہد خاقان کے وکیل کی نیب کے گواہ پر جرح

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح کی۔

نیب کے گواہ نے جواب دیا کہ مجھے اس کیس کا صحیح علم نہیں۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سوال کیا کہ آپ کیا کام کرتے ہیں؟

نیب کے گواہ نے جواب دیا کہ میں سوئی سدرن میں چیف منیجر کے عہدے پر فائز ہوں۔

شاہد خاقان کیخلاف LNG ریفرنس، تفتیشی افسر آج ہی طلب

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو آج ہی طلب کر لیا۔

بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے دریافت کیا کہ ایم ایم سی ایف کسے کہتے ہیں؟

نیب کے گواہ سجاد رضا نے جواب دیا کہ میں اس بارے میں کنفیوژ ہوں، ایل این جی کے الیکٹرک اور صنعتی انڈسٹری کو فراہم کی گئی۔

شاہد خاقان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *