Categories
Breaking news

شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل، خوبصورت تصاویر وائرل

Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال مکمل ہوگئے، شادی کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹر نے اہلیہ نادیہ شاہد کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کیں۔سوشل میڈیا سائٹس پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آج ہماری ازدواجی زندگی کے خوبصورت 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔‘انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دیکھ بھال کرنے والی، سمجھدار اور حیرت انگیز لائف پارٹنر ثابت ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ آج شادی کی سالگرہ بھول جانے کے باوجود اہلیہ نے مجھے معاف کردیا جو ان کی بہت سی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔کرکٹر نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور خوبصورت تصویریں بھی شیئر کیں جس میں دونوں کو گلدستہ تھامے دیکھا جاسکتا ہے اور جوڑی 20ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹ رہی ہ نادیہ شاہد نے شوہر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے خوش مزاجی کا مظاہرہ کیا اور لکھا کہ ’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو ہر چیز یاد دلانا پڑتی ہے، اچھا شوہر، بہترین دوست اور مجموعی طور پر ایک حیرت انگیز انسان کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘کرکٹر شاہد آفریدی کی اس خوشی میں مداح بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ناصرف عام مداح بلکہ مشہور و معروف شخصیات بھی شاہد آفریدی کو مبارکباد دینے میں پیش پیش ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ، اداکار فیصل قریشی، وہاب ریاض، حسن علی اور دیگر شاہد آفریدی کو مبارکباد دینے والوں میں شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *