Categories
Breaking news

شاہد آفریدی کا بیٹی کی تصویر کے ساتھ خوبصورت پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کی اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی تصویر احترام اور محبت سے بھرے جذباتی الفاظ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان اور ان کی صاحبزادی مسکرارہے ہیں اور بیٹی نے اپنے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نےسوشل میڈیا پر تصویر شیئرکرنے کے ساتھ ہی اپنے مداحوں کو یہ بھی بتادیا کہ آج میری پیاری بیٹی کا یوم پیدائش ہے۔تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کی عنایتوں پر شکر گزار ہوں، یہ مجھ پر کرم ہی ہے کہ میری بیٹیاں، میرے اردگرد ہی موجود ہیں۔انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے، میری پیاری بیٹی‘۔ اس کے بعد تو اس تصویر پر جنم دن کی مبارکبادوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ایک خاتون صارف نے شاہد آفریدی اور صاحبزادی کی اس پیاری سی تصویر اور خوبصورت کیپشن کو ’سچے مرد کا احترام قرار دیا‘۔وہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’لالہ! آپ نے اچھا طریقہ اختیار کیا، بیٹی کی بیماری سے متعلق اڑائی گئی بات کو غلط ثابت کرنے کے لیے، اللّٰہ آپ کو کبھی اولاد کا غم نہ دکھائے، آمین‘۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل شاہد آفریدی چند نجی وجوہات کے باعث لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) ادھوری چھوڑ کر وطن لوٹ آئے تھے۔ان کی اس طرح وطن واپسی پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *