Categories
Breaking news

شانگلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ سمیت تین بیٹے قتل

Advertisement

قتل

شانگلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور اس کے تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شانگلہ کے علاقے پورن میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد قتل ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پورن اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو خدشہ ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *