Categories
Breaking news

شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی عائد

Advertisement
Advertisement

حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *