Categories
Breaking news

شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ردِعمل کی پرواہ نہیں تھی، منظر صہبائی

سینئر اداکار منظر صہبائی کا کہنا ہے کہ اداکارہ ثمینہ احمد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ردِعمل کی پرواہ نہیں تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے منظر صہبائی نے بتایا کہ انہیں ثمینہ احمد سے شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے عوامی ردِعمل کی بالکل بھی پرواہ نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ’ہم نے یہ نہیں سوچا کہ لوگ کیا کہیں گے یا دنیا کیا کہے گی‘۔
اداکار نے بتایا کہ’ہم نے یہ شادی بہت خاموشی سے کی‘۔
جبکہ ان کی اہلیہ ثمینہ احمد نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے جو بھی فیصلہ لیا، ہم نے اسے اپنے لیے لیا اور امید ہے کہ یہ بہتر ہو گا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’زندگی ایک مہم جوئی ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور شادی ایک مختلف قسم کی مہم جوئی ہے۔ آپ مل کر نئی چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں، ایک دوسرے کی شخصیت کو جانتے ہیں‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.