Categories
Breaking news

شادمان میں خاتون کی خودکشی: ویڈیو بنانے والا نوجوان گرفتار

شادمان میں خاتون کی خودکشی : ویڈیو بنانیوالا نوجوان گرفتار

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں وائرل کی گئی، وقاص نے ویڈیو فرحان کو بھیجی جس نے اسے وائرل کیا۔

کراچی: شادی کا وعدہ کرکے لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

ملیر میمن گوٹھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی سے ملزم نے شادی کا وعدہ کیا تھا، ملزم کے ایک رشتے دار نے لڑکی کو فون پر تنگ کرنا شروع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار شاہد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص اور فرحان اس معاملے کے اہم کردار ہیں، وقاص نے خاتون کی ویڈیو ایک ماہ پہلے اپنی بہن کے گھر پر بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی بہن سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ کیس میں اب تک 4 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان اسد اور شہزاد مفرور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *