
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ این اے 133 کے الیکشن میں شائستہ بی بی نے صرف 10 فیصد ووٹ لیے۔
نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کے لیے غلط تاریخ کا تعین کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان ہے، راستے بند ہوتے ہیں، اسلام آباد کے بعض راستے پریڈ کی وجہ سے بند کیے جاتے ہیں، اپوزیشن فیصلے پر نظرِ ثانی کرے، حزبِ اختلاف پھر یہ نہ کہے کہ راستے بند کیے گئے ہیں۔
Table of Contents
سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ڈپریشن میں ہوں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر 2 دن سے ڈپریشن میں ہوں۔ سیالکوٹ میں جو ہوا، بہت افسوسناک ہے
شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ایک سال کی کارکردگی 14 تاریخ کو پیش کریں گے، وزیرِ اعظم عمران خان 4 ماہ تک مہنگائی کنٹرول کر لیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سری لنکن سفارت خانے کو سخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انتہا پسندی کا راستہ روکنے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اس کے لیے میڈیا تاریخی کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیے
- پریانتھا قتل، وزیر داخلہ شیخ رشید کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات
- 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اندراج کر چکے: شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ کوئی نگراں حکومت نہیں آ رہی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لوگ عقل کے اندھے ہیں اور غیر ذمے دار ہیں، ہم پنڈی والوں کی روایت ہے کہ مخالف کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں: رانا شمیم کا تحریری بیان
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری بیان جمع کرا دیا جس میں کہا ہے کہ جو کچھ حلفیہ کہا ان حقائق پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
-
کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے لگیں، موسم سرد
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے تحت کراچی میں سائبیرین ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ چند روز میں درجۂ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔
-
سیالکوٹ واقعے نے ہلا کر رکھ دیا: علمائے کرام
تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
-
فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی ملک بھر میں مذمت کی گئی ہے، سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
-
بجلی کی قیمت میں اضافہ IMF کی غلامی کا ثبوت ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں پونے 4 روپے اضافہ ظلم اور آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے
-
اسلام آباد: نوجوان بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو بجلی سپلائی کرنے والے مین سپلائی لائن ٹاور پر ایک شخص چڑھ گیا۔
-
پریانتھا کمارا قتل کیس میں ایک اور شخص گرفتار
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا قتل کیس میں ملوث مزید ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے
-
خواتین کو دوران ملازمت ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے
-
ایل این جی ریفرنس، ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
-
نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
-
بیان حلفی اگلی سماعت میں جمع نہ ہوا تو فرد جرم عائد کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوگئے، عدالت نے اگلی سماعت میں بیان حلفی جمع نہ ہونے کی صورت میں فرد جرم عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔
-
حیدر آباد؛ تجارتی مراکز پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر
حیدرآباد کے مختلف گلی محلے کے بازار، تجارتی مراکز پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے
-
بزدار کا محکمہ سیاحت کے دفتر پر چھاپہ، سیکریٹری فارغ
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےمحکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ڈیوٹی سے غیر حاضر سیکریٹری سیاحت کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنانے اور دیگر غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
-
فاطمہ بھٹو گلوبل میڈیا فورم2021ء سے خطاب کریں گی
فاطمہ بھٹو کل جرمنی کے گلوبل میڈیا فورم 2021ء کے آخری نیٹ ورکنگ سیشن سے خطاب کریں گی۔
-
سردی بڑھ گئی، لاہور آج بھی آلودہ ترین قرار
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سردی بڑھ گئی، جبکہ یہ آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید صرف 232 کیسز، 7 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 319 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 56 فیصد پر آ گئی۔