Categories
Breaking news

سی پیک کے تحت نئے پراجیکٹس پر کام اسی سال شروع ہوگا: مراد سعید

Advertisement
Advertisement

مراد سعیدوفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت نئے موٹر وے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ، سی پیک کے تحت نئے پراجیکٹس پر کام اسی سال شروع ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کھاریاں راول پنڈی موٹر وے اور دیر چترال موٹر وے کی فیزیبلیٹی پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، جب کہ سوات موٹر وے کا دوسرا فیز اس سال دسمبر میں شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اواران موٹر وے پر کام کا آغاز نومبر میں اور آواران نل مغربی روٹ پر آئندہ سال مارچ میں ہوگا، جب کہ ژوب کچلاک مغربی روٹ اس سال کام کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب سکھر حیدرآباد موٹر وے پر بھی ایکنک سے منظوری کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے نئے منصوبوں پر رواں سال کام کا آغاز ہوگا۔ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *