
لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ عدالتِ عالیہ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے تحریر کیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دیا۔
جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس اس کیس کو سننے کا اختیار نہیں، عدالت صرف اس سرکاری ملازم کا کیس سن سکتی ہے جو سروس ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں نہ ہو۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے پاس اپنے محکمے اور سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فورم موجود ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار چاہے تو قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے داد رسی کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
تحریری فیصلے میں عدالت کی جانب سے فیصلے کو عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی اپنی معطلی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دی تھی۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کوفریق بنایا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
-
ارشد شریف کو قتل کرنیوالوں کو پتہ تھا کسے مارنا، کسے بچانا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی و اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل ایک ٹارگٹڈ مرڈر ہے۔
-
چوری شدہ کار ارشد شریف پر فائرنگ سے آدھا گھنٹہ قبل مل چکی تھی
صحافی و اینکر ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کے کیس میں ’جیو نیوز‘ کی ٹیم نے مزید حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔
-
جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
-
سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 نئے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
-
کوہاٹ: پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ
کوہاٹ میں پنڈی روڈ پر پولیس ٹریننگ اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
-
وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کی والدہ انتقال کر گئیں
پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس کی والدہ لاہور میں انتقال کر گئیں۔
-
میاں جی ہون واپس آجاؤ، خرم دستگیر
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فسادی کو ووٹ کی طاقت سے پورے ملک میں ہرائیں گے۔
-
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت کی۔
-
عوام کا ردعمل کام کرگیا، پی ٹی آئی کے دھرنے ختم
عوام کے بھرپور ری ایکشن پر عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں کی بندش فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
-
فواد چودھری کی حکومت سے بات چیت پر مشروط آمادگی ظاہر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ کہے کہ ہم قبل از وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں تو حکومت سے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔
-
عمران کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کی، میجر (ر) خرم حمید
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقاتوں کے لیے عمران خان سے اجازت لی تھی۔
-
پرویز خٹک کو شہباز اور نواز شریف کی ملاقات سے اچھی امیدیں
مانسہرہ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر امید ہے کہ اچھا فیصلہ ہوگا۔
-
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز
اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہيں منصوبہ بندی کے تحت قتل کرنے کی کوشش کی گئی، یہ منصوبہ بندی ستمبر میں ہوئی تھی۔
-
نواز شریف کا شہباز سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار
قبل ازیں لندن میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے دو روز میں دوسری ملاقات کی۔