Categories
Breaking news

سی سی پی اولاہورعمرشیخ کی ایک اور مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

Advertisement
Advertisement

سی سی پی اولاہورعمرشیخ

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمرشیخ کی ایک اور مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی۔

آڈیو ریکارڈنگ میں عمر شیخ اپنے کاروباری شراکت داروں کو گالیاں، دھمکیاں دیتےسنائی دے رہےہیں۔

آڈیو میں مبینہ طور پر عمر شیخ کہہ رہے ہیں کہ ’جوبھی واقف نکلا، اس نے مجھے چھرا مارا، آپ تینوں بھائیوں کے منہ پر لعنت ہو، اب آپ سےکھلی جنگ ہوگی، آخری 5 سالوں میں کام اس لیے شروع کیا تھا کہ باعزت روزگار بن جائے‘۔

مبینہ آڈیو میں عمر شیخ کہہ رہے ہیں کہ ’ایک کینیڈا بھاگ گیا دوسرا یہاں چھپ گیا، گالیاں نہ نکالوں توکیاکروں، دل کرتاہےآپ تینوں کومارکرخودبھی مرجاؤں، آپ میری موت کاسامان کررہےہو، میں آپ کی موت کاسامان کروں گا‘۔

مبینہ طور پر عمرشیخ نے مزید کہا کہ مجھے جواب دو ورنہ چھوڑوں گا نہیں۔

اس حوالے سےسی سی پی او لاہور نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ذاتی دوستوں سے بات ہورہی تھی اورکچھ نہیں۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے خاتون کو فون پر غلیظ گالیاں دینے کی آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، متاثرہ خاتون نے سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *