Categories
Breaking news

سیکیورٹی فورسز کی وزیرستان میں کارروائی، دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

Advertisement

سیکیورٹی نے گھڑیوم کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کمانڈر احسان سنڑے کو ساتھیوں  سمیت ہلاک کردیا۔

Advertisement

سیکیورٹی نے گھڑیوم کے قریب اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کمانڈر احسان سنڑے کو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے گھڑیوم میں خفیہ اطلاعات پر اہم اور بڑا آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد ہلاک کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد احسان سنڑے بہت سی دہشتگردانہ کارروائیوں کا مسٹر مائنڈ تھا۔

…numerous terrorist activities. More recently he was involved in planning and execution of terrorist attacks in Shaktu area which led to martyrdom of several soldiers & offrs including Lt Nasir (Shaheed) and Capt Sabih (Shaheed). (2/2) pic.twitter.com/lh1fnFB51o

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 13, 2020

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کمانڈر لیفٹیننٹ ناصر شہید اور کیپٹن صبیح شہید پر حملوں کی پلاننگ اور کارروائی میں براہ راست ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈ احسان اللہ سنڑے علاقہ مکینوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں شگاتانشپہ روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے میں لیفٹیننٹ ناصر شہید ہوئے تھے، 23 سالہ لیفٹیننٹ شہید مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

شہید نائیک محمد عمران فیصل آباد اور سپاہی عثمان اختر راولپنڈی کے رہائشی تھے، بارودی سرنگ دھماکے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *