Categories
Breaking news

سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

Advertisement
Advertisement

 سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں فورسز نے آپریشن کیا جس میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

فورسز نے آپریشن کے دوران تیار حالت میں 8 بم برآمد کیے اور ہر بم 6 سے 8کلو وزنی ہے، اس کے علاوہ دیسی ساختہ بم بنانے والے سامان سے بھرا تھیلا بھی ملا ہے جب کہ ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور تاریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا خیز سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے پاکستان لایا گیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکا خیز مواد ژوب اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپا رکھا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *