Categories
Breaking news

سینے کے راز بتادوں تو اپوزیشن منہ دکھانے کے قابل نہ رہے، شاہ محمود

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو اپوزیشن منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔

اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے شرکاء سے مشکلات برداشت کرنے سے متعلق بھی سوال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے، ضمیر کا سواد نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو جھکانے کے لیے اپوزیشن جماعتیں اکٹھا ہوگئیں، انہوں نے وزیراعظم کو پیغام بھجوایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں خان صاحب تم ہمیں این آر او دے دو تو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو بتادیا ہے کہ سازش کہاں تیار ہوئی، کون کون ملوث ہے اور اُن کے ارادے کیا ہیں۔

وزیر خارخہ نے کہا کہ عمران خان تم سے قوم کا مطالبہ ہے کہ ہمیں پرانا عمران خان اور نیا پاکستان چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.