Categories
Breaking news

سینیٹ کی سیٹ پر شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیے گئے

خیبرپختون خوا سے سینیٹ کے خالی نشست پر انتخابات کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیے گئے، کاغذات نامزدگی اے این پی کے امیدوار امیر زادہ کی جانب سے چیلنج کیے گئے۔

اے این پی کے امید وار امیر زادہ نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹر ہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن لڑسکتے ہیں؟ اس لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *