
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سکھر، حیدر آباد موٹر وے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غور آیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کی جانب سے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ معاہدے میں بے ضابطگیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔
این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو حیدر آباد سکھر ایم 6 موٹر وے کی تعمیر پر بریفنگ دی۔
سینیٹ کمیٹی ارکان مکمل دستاویزات اجلاس میں ساتھ نہ لانے پر این ایچ اے حکام پر برہم ہوگئے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے حکام سے کہا کہ آپ کی دستاویز نامکمل ہیں۔
اس پر این ایچ اے حکام نے جواب دیا کہ ہمیں بریفنگ مکمل کرنے دیں، دستاویز بھجوادیں گے۔
چیئرمین کمیٹی نے این ایچ اے حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ نامکمل دستاویزات کے ساتھ کمیٹی میں نہ آئیں، جب بھی آئیں تیاری کرکے آئیں۔
کمیٹی نے اگلے اجلاس میں سکھر حیدرآباد، راولپنڈی کھاریاں موٹر وے سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
مارشل لاء کا اب کوئی خطرہ نہیں، جنرل (ر) فیض علی چشتی
ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ مارشل لاء کا اب کوئی خطرہ نہیں۔
-
آرمی چیف کی تعیناتی پر بحث غیر ضروری ہے، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ نے کہا کہ تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جا رہی ہے، ہمارے کسی اتحادی یا کسی کو بھی جلسوں میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔
-
جگر کی بیماری ملک میں موت کی سب سے بڑی وجہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جگر کی پیوند کاری کی خدمات شروع کرنے پر کہا کہ مبارکباد دیتا ہوں۔ دائمی بیماریوں کے لیے طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم تخریب کاری کے لیے دھماکا خیز مواد راولپنڈی اور اسلام آباد لے جا رہا تھا۔
-
ارشاد راؤ اپنے عہد کا سچا صحافی، کھرا نظریاتی شخص تھا، پرویز رشید
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ارشاد راؤ اپنے عہدے کے سچے صحافیوں اور کھرے نظریاتی افراد میں نمایاں حیثیت کے حامل تھے۔
-
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو گریس دینے کا فیصلہ
پی ایم سی کے صدر نوشاد شیخ نے کہا کہ ایک ہفتے میں مکمل نتائج جاری کردیے جائیں گے۔
-
ارشد شریف قتل: فیصل واؤڈا، مراد سعید FIA میں طلب
صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر لیا۔
-
بہن کے جہیز کے زیورات چوری کرنے والا ڈرامائی انداز میں گرفتار
کراچی کے علاقے سر سید ٹاؤن میں بہن کے جہیز کے زیورات گھر سے لے کر رفو چکر ہونے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
-
کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بلدیاتی نظام کا مسئلہ حل ہوتے ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر نظر آئے گا۔
-
ارشد شریف قتل: وقار اور اہلیہ کی نیروبی پولیس کے سامنے پیشی کا حکم
پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں کینیا میں مقیم وقار احمد اور ان کی اہلیہ کو نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
-
عمران خان پر حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی کاغذ کے ایک پرچے تک محدود
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی صرف کاغذ کے ایک پرچے تک محدود ہے۔
-
کراچی: 5 سعودی مسافر جنوبی افریقا کے ویزے جعلی نکلنے پر گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے کے لیے پہنچنے والے 5 مسافروں کو جنوبی افریقا کے ویزے جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا۔
-
دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا
کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا۔
-
عوام غلام نہیں بنیں گے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو لیکن عوام غلام نہیں بنیں گے۔
-
کراچی: دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی CTD اہلکار شہید
کراچی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
-
سندھ میں ریلوے ٹریکس پر دھماکوں کا ملزم کورنگی کراچی سے گرفتار
سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریکس پر بم دھماکوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔