
سینیٹ میں بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلمان طالبہ مسکان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ مسکان خان نے دو قومی نظریہ پر مہر ثبت کی ہے۔
ایوانِ بالا کے اجلاس میں پیر صابر شاہ نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ اس کا ملک صرف ہندوؤں کا ہے۔
Table of Contents
بھارت میں برقع پہن کر کالج آنے والی طالبہ سے تحریری معافی نامہ طلب
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے صدر مقام بھوپال کے علاقے ستنا میں واقع ایک خود مختار سرکاری کالج کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ کالج کی ایک برقع پوش ایم کام کی طالبہ سے جبری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ نقاب پہننے پر پابندی کے خلاف طلبہ کے اعتراض کرنے پر ایک تحریری معافی نامہ دے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو علیحدہ ریاست دی جائے، یہ قرارداد منظور کرنی چاہیے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مسکان نے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا اس پر خراج تحسین پیش کرنا ہم پر لازم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسکان نے دو قومی نظریہ پر مہر ثبت کر دی ہے، بھارت میں رہنے والے 22 کروڑ افراد کو اقلیت نہیں کہا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسکان نے دو قومی نظریہ زندہ کر دیا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ مسکان کے حق میں قرارداد سے دنیا میں کیا تبدیلی آئے گی۔
جرات و بہادری کی علامات مسکان خان کیلئے 2 ایوارڈ اور انعام کا اعلان
بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کےلیے انتہاپسندوں کے سامنے کھڑی ہونے والی طالبہ مسکان خان کو اعزازات ملنے لگے ہیں۔
سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سیکولرازم کا نعرہ لگاتا ہے، وہاں سب سے بڑی اقلیت مسلمان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سیکولر اسٹیٹ کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، مسکان نے جس دلیری سے جواب دیا پوری مسلم دنیا آج اسے خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔
وزیر مملکت علی محمد کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جانچ لیا تھا کہ ہندوستان کن لوگوں کے ہاتھ میں جائے گا، مولانا کلام آزاد ضرور سوچتے ہوں گے کہ جناح آپ درست تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی اصل شکل سامنے آئی ہے، ان غنڈوں نے جو کیا وہ ہندومت انہیں نہیں سکھاتا۔
کرناٹک میں باحجاب اکیلی طالبہ کو انتہا پسندوں کی ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل
کرناٹک میں سڑک سے گزرتی اکیلی طالبہ کو زعفرانی رنگ کے مفلر پہنے انتہا پسندوں کی جانب سے تنگ کرنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہاں مندر پر حملہ ہوا تو وزیر اعظم نے مذمت کی اور دو دن میں مندر کی تعمیر ہوئی، ہندوستان میں ایک انتہا پسند وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے جو ہندوستان کشمیر میں کر رہا ہے بھارتی وزیر اعظم اس کے پیچھے کھڑا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مسکان واقعہ پر کیا بھارتی وزیراعظم ہاؤس، پریزیڈنٹ ہاؤس سے مذمتی بیان کسی نے سنا؟
مشاہد حسین سید نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بطور ریاستی پالیسی انتہا پسندی کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم قائد کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، قائد اعظم نے 90 سال قبل ہندوتوا مائنڈ سیٹ کو پہچان لیا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عرفان صدیقی نے بھارت میں پھنسی پاکستان کی بیٹی سمیرا کا مسئلہ اٹھادیا
-
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک اور دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
-
پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا عدم اعتماد تحریک کا مقابلہ کرنے کا اعلان
-
فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی، اکرم درانی
-
ای یو ”ڈس انفو لیب“ کے بعد بھارتی میڈیا مزید متحرک ہو گیا، پرویز اقبال لوہسر
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئر مین پرویز اقبال لوہسر نے بارسلونا میں منعقد ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کے بعد ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا۔
-
اپوزیشن کی ملاقاتوں سے کوئی گھبراہٹ نہیں، شاہ محمود قریشی
-
وزیراعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والے ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔
-
بانی ایم کیو ایم کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ختم
تشدد پر اکسانے کے الزام پر بانی ایم کیو ایم کے خلاف مقدمے کی سماعت لندن ہائی کورٹ میں ختم ہوگئی، بانی ایم کیو ایم کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔
-
راولپنڈی میں 11 سالہ بچی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
-
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
-
اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مارلیا
لاہور کے طالبعلم ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈ کے امتحان میں ٹاپ کیا۔
-
پریانتھا کمارا قتل کیس کے 88 ملزمان کوٹ لکھپت جیل منتقل
جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ نے ملزمان کے جیل میں ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا۔
-
نور مقدم قتل کیس: ٹرائل کورٹ کو فیصلہ کرنے کیلئے مزید 4 ہفتوں کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو ماہ میں نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔
-
شمالی وزیرستان: ملٹری پوسٹ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
-
نوکوٹ: خواتین سے زیادتی و اغوا کیس میں 4 ملزمان گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ نوکوٹ میں دوخواتین کے اغواء اور زیادتی کے کیس میں دو مرکزی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطےتیز کردیے ہیں، فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہوکر گئے، صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، نواز شریف جاتے ہوئے پوچھ کرگئے نہ واپس آتے ہوئے ہم سےمشورہ کریں گے، آصف زرداری سے جلد ملاقات ہوگی۔