Categories
Breaking news

سینیٹ انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی نے کون سے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا؟

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے بورڈ کی جانب سے اسینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اسلام آباد سے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی تجویز ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔

Advertisement

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *