Categories
Breaking news

سینیٹ انتخابات: امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع

Advertisement
سینیٹ الیکشن،امیدواروں کے کوائف نیب، ایف آئی اے،نادرا ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے گئے

سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کوائف نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرز نے کام شروع کردیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک امیدواروں کے کوائف کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں گے۔

الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز، بینک ڈیفالٹر کی تفصیلات لے گا، تحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *