Categories
Breaking news

سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر

Advertisement
سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021ء کے لیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردی۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے عملے کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

Table of Contents

x
Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

شمشاد خان، شاہد اقبال اور آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک، عاطف رحیم، کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان سندھ، غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللّٰہ خیبرپختونخوا جبکہ محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات 2021ء کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، اس حوالے سے شیڈول 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *