Categories
Breaking news

سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چورمچائے شور کے مترادف ہے، عثمان بزدار

Advertisement
سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چورمچائے شور کے مترادف ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پر اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس ٹولے نے ہمیشہ نوٹوں کی سیاست کی ہے، ویڈیو اسیکنڈل نے سینٹ الیکشن میں ضمیروں کے سودوں کا پردہ چاک کیا ہے۔

پسماندہ ترین علاقوں کا وکیل ہوں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ وہ پسماندہ ترین علاقوں کے وکیل ہیں اور اب پنجاب کے دورافتادہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر پھر چمک کے ذریعے بولیاں لگانا چاہتے ہیں، اوپن بیلٹ سے الیکشن میں شفافیت آئے گی، ایک طرف کرپٹ عناصر، دوسری طرف پی ٹی آئی کی ایماندار قیادت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے سامنے اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہرے بے نقاب ہو چکے، پوری قوم نے دیکھ لیا ہے کہ ووٹوں کے سوداگر کون ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوپن بیلٹ سے منڈیاں لگانے کا قبیح کاروبار ختم ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *