Categories
Breaking news

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی ویڈیو، وزیر اعظم نے وزیر قانون کو فارغ کردیا

Advertisement

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کی ویڈیو، وزیر اعظم نے وزیر قانون کو فارغ کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پیسوں کے بدلے ضمیر کا سودا کرنے والے وزیر قانون خیبر پختونخوا کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس بارے میں احکامات دے دیے ہیں۔ شہباز گل کے مطابق 2018 کے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کرنے والے معاملے کی تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

آج کاجلسہ کٹھ پتلی حکومت کیخلاف اپنا فیصلہ سنائےگا،ناصر حسین شاہ

خیال رہے کہ آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 کے دوران کس طرح نقد رقم کے ذریعے تحریک انصاف کے ووٹوں کو خریدا گیا۔ پیسوں کے بدلے ووٹ فروخت کرنے والوں میں خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان بھی شامل تھے جو اس وقت تحریک انصاف کی اتحادی جماعت قومی وطن پارٹی کا حصہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا KP کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی Kp کو احکامات دے دئیے۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

قوم تلاش کرلے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 9, 2021

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *