Categories
Breaking news

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں اپوزیشن کا اہم اجلاس آج

Advertisement
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں اپوزیشن کا اہم اجلاس آج

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے کل (5 اپریل) کے اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتیں ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم معاملات طے کریں گی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) ، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے ارکان سینیٹ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین کل کے سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی طے کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ایوان بالا میں آزاد حیثیت میں بیٹھنے کی درخواست سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

آج کے اجلاس میں شریک جماعتیں پہلے ہی اعلان کرچکی ہیں کہ وہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہیں کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *