Categories
Breaking news

سینٹرل پنجاب کا خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج سے قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤند کا آغاز ہوگیا ہے، آج کے پہلے میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں نادرن اور بلوچستان کا میچ جاری ہے۔واضح رہے کہ گیارہ روز کے وقفے کے بعد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ آج سے کراچی میں شروع ہوا ہے۔ایونٹ میں اب تک سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ناردرن 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان کی ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ایونٹ کی تمام چھ ٹیمیں کراچی کے تین مختلف میدانوں پر ایکشن میں ہوں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *