Categories
Breaking news

سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے 

Advertisement

سینئر سیاست دان میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق میر حاصل بزنجو گزشتہ چند ماہ سے پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے ،انہیں طبیعت بگڑنے پر آج صبح آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے ۔میر حاصل بزنجو کے جسد خاکی کو کراچی سے بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔سینئر سیاست دان کی ہلاکت پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حاصل بزنجو کو جمہوریت کی شمع کے طور پر رکھا جائے گا ،ان کی سیاست کا آغاز تب ہوا جب لوگوں کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا ،اگر آج لوگوں کو ووٹ دینے کا حق ہے تو یہ حاصل بزنجو کی جدو جہد کے باعث ہے ،انہوں نے جیلیں کاٹیں ،اذیتیں سہی لیکن حق کاساتھ دیا ۔پیپلز پارٹی کی رہنما شری رحمان نے بھی گہر ے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو بہت اچھے سیاستدان تھے اور جمہوریت کے لیے ان کی قابل قدر خدمات ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی لیکن کب سے ؟ جانئے

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *