Categories
Breaking news

سینئر اداکار انور اقبال کا طبیعت سے متعلق خبروں پر ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال نے ناسازیِ طبیعت کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طبیعت کے حوالے سے خبروں پر ردعمل دیا ہے۔ انور اقبال کے نام سے منسوب ایک فیسبُک اکاؤنٹ سے پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعائیں کرنے والے تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں لیکن مجھے کچھ لوگوں نے مایوس بھی کیا ہے۔پوسٹ میں کہا گیا کہ دورانِ علاج میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں جس سے مجھ سمیت میری فیملی کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے۔انور اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ لوگ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کی نجی زندگی کا خیال رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *