
پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور وسان نے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی برتے جانے کا اعتراف کرلیا۔
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ سندھ حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے میں کوتاہی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی کھڑا ہے، اس کی وجہ ناقص اور ناکارہ ڈرینیج نظام ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بارشوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے گنے اور گندم کے نرخ بڑھائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاریوں کے حالات دیکھ کر گندم اور گنے کے نرخ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔
منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات 2023ء کے مئی یا جون کے وسط میں ہو سکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پروپیگنڈا گُرو ہے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔
-
اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا۔
-
ن لیگ، پنجاب میں الیکشن یا پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ ماننے کو بھی تیار، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے رابطے بحال ہوگئے، سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔
-
چوہدری سالک کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات
حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔
-
میاں وحید الرحمٰن پی ٹی آئی کے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹر کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے فارغ
میاں وحید الرحمٰن ڈیلی میل کے خلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے وکیل بھی تھے۔
-
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، واوڈا جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے معاملے پر فیصل واوڈا اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
-
راولپنڈی: گارڈن کالج کے طلباء کا احتجاج ختم
راولپنڈی میں گارڈن کالج کے طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو بلاک کر دیا تھا، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔
-
کراچی میں آج رات سے تیز ہوائیں چلیں گی، موسمیاتی تجزیہ
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات سے شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں گی جو خشک اور خنک ہونے کے ساتھ گرد آلود بھی ہوگی۔
-
کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا، گورنر سندھ
ایسے کتب میلوں کے انعقاد سے شہر قائد کو جرائم کا شہر بننے سے روکا جاسکتا ہے، گزشتہ 75 برسوں میں جو کچھ ہوگیا ہے اسیے ٹھیک کرنا ہے۔ کل سےکراچی بدلتا نظر آئےگا۔
-
مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الہٰی
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم ہاؤس سے ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم ہاؤس سے یہ اسٹوری پلانٹ کرائی گئی تھی
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناءاللّٰہ بری
انسداد منشیات عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں وزیرِ داخلہ، رانا ثناءاللّٰہ کو بری کر دیا ہے۔
-
محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، زرداری
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
سراج الحق نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کر دیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے اپنے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کی ہیں۔
-
اسلام آباد: ابوظبی جانے والی پرواز میں خرابی، مسافر 12 گھنٹے سے پریشان
اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے طیارے پی کے 261 کے مسافروں کو تیکینی خرابی کے باعث جہاز سے اتار دیا گیا۔
-
حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف میں شامل
حافظ حسین احمد نے دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں شمولیت اختیار کر لی۔