Categories
Breaking news

سید منور حسن کے انتقال پر سیاسی شخصیات کا اظہار افسوس

Advertisement

جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال پر صدر مملکت عارف علوی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے

جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔

منور حسن کے انتقال پر پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر فیاض چوہان، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور اسفندیار ولی نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

تعزیتی پیغامات میں سیاسی شخصیات کا کہنا تھا کہ سید منور حسن ایک انقلابی اور متحرک شخصیت کے مالک تھے، وہ اسلامی نظام کے قیام اور اقامت دین کے لئے سرگرم عمل رہے ،ان کی دینی، ملی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *