Categories
Breaking news

سید مراد علی شاہ کی کراچی کنگز کو مبارکباد

Advertisement
 سید مراد علی شاہ کی کراچی کنگز کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی کنگز کو پاکستان سپر لیگ 5 ( پی ایس ایل ) کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے کراچی کنگز کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم، ٹیم کے مالک اور کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، کراچی کنگز کی جیت سندھ کے عوام کی فتح ہے۔

اس سال کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے: وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ کی چیمپئن کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ رواں برس ایک ناقابلِ فراموش برس ہے۔

کراچی کنگز پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں متوازن ہیں جبکہ لاہور قلندرز میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کی گئی۔

x
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا شاندار طریقے سے ہونا کرکٹ کی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر لاہور قلندرز کی جذبے کی بھی قدر کرتا ہوں، لاہور قلندرز نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

فتح کو ڈین جونز کے نام کرتے ہیں، عماد وسیم

عماد وسیم نے کہا ہے کہ بولرز نے وکٹ کے مطابق بولنگ کی ، ہمیشہ کی طرح بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا

فتح کے بعد کرکٹر بابر اعظم کا ڈین جونز کیلئے خاص پیغام

بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا تھا کہ اللّٰہ پاک کوویڈ19 سے نجات دلائے، ہم کراچی کو کرکٹ کا شہر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی تھی۔

بابر اعظم لاہور قلندرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور کراچی کنگز کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا چیمپئن بنوادیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *