Categories
Breaking news

سیالکوٹ واقعہ،  پریانتھا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سامنے آگئے، ساری تفصیلات بتادیں

سیالکوٹ واقعہ،  پریانتھا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سامنے آگئے، ساری تفصیلات بتادیں

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن منیجر کی جان بچانے کیلئے خود کو ڈھال بنا کر مار کھانے والے ملک عدنان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی بدنامی کے خوف اور انسانیت کے ناطے پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کی اور ہجوم کا تشدد برداشت کیا، وہ تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ انہوں نے انسانیت کے ناطے پریانتھا کی جان بچانے کی کوشش کی ، کوشش تھی کہ اس واقعے سے ملک کا نام خراب نہ ہو اس لیے اپنی جان داؤ پر لگادی، ملک کی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیر اعظم کا شکر گزار ہیں۔

پرویز خٹک نے سیالکوٹ واقعہ کی ایسی انوکھی منطق پیش کردی کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے میں آ جائیں

انہوں نے کہا کہ وہ میٹنگ میں تھے جب انہیں جھگڑے کی اطلاع ملی، جب تشدد ہو رہا تھا تو وہ پریانتھا کے اوپر لیٹ گئے جس کے بعد ہجوم نے ان پر بھی تشدد کیا، افسوس ہے کہ اس کی جان نہیں بچا سکا۔

ملک عدنان کے مطابق پریانتھا کمپنی کے قوانین کو فالو کرتے تھے، فیکٹری میں اکثر پوسٹر لگے ہوتے ہیں جنہیں صفائی کے دوران اتارا جاتا ہے، پریانتھا اردو پڑھنا نہیں جانتا تھا اس لیے مسئلہ ہوا، پریانتھا پر حملے کیلئے دوسری فیکٹری سے اور علاقے سے لوگ ہماری فیکٹری کے دروازے توڑ کر اندر آئے، انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔

ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظم کے مجسمے کی عینک چوری

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ فیکٹری واقعے میں انسانیت کی مثال قائم کرنے والے ملک عدنان کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابسیالکوٹ

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.