Categories
Breaking news

سیالکوٹ میں ساؤتھ افریقہ سے آئے15 مسافر قرنطینہ سینٹر سے فرار

سیالکوٹ میں ساؤتھ افریقہ سے آئے15 مسافر قرنطینہ سینٹر سے فرار

سیالکوٹ میں ساؤتھ افریقہ سے آئے15 مسافر قرنطینہ سینٹر سے فرار ہوگئے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے مسافروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپیڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا، رپورٹ منفی آئی تھی، پی سی آر کے لیے مسافروں کو قرنطینہ سینٹر گگڑ منتقل کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے اہلخانہ نے مزاحمت کی اور انہیں اپنے ساتھ لےکر چلے گئے، مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کے پاسپورٹ ہمارے پاس ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤ الدین سے ہے، مفرور افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

انتطامیہ نے کہا کہ 15 میں سے 3 مسافر واپس آگئے ہیں ان سے رابطہ ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *