Categories
Breaking news

سیالکوٹ: فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر مزدور کا قتل

سیالکوٹ : فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر مزدور قتل

سیالکوٹ میں گارمنٹس فیکٹری میں معمولی تلخ کلامی پر ورکر نے اپنے ساتھی ورکر کو سوتے میں سر پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقع تھانہ اگوکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں عمر نامی ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد ساتھی ورکر کو سوتے ہوئے سر پر ہتھوڑوں سے وار کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *