Categories
Breaking news

سیاسی کور کمیٹی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں طلب

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں جاری سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شریک ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ کے پی،وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر ، شفقت محمود، شیریں مزاری، غلام سرور خان، علی امین گنڈاپور اور فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آج طلب کیے گئے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جائے گی اور حکومتی حکمت عملی پر غور بھی ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.