
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تین فیصلے کیے ہیں، حکومت بدلنے کی دھمکی کو زیر بحث لایا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں ہوتا، ثبوت دکھانے کے لیے پارلیمانی لیڈرز اور اپوزیشن کو بلایا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کا ملنے سے انکار ثبوت ہے کہ یہ خود سازش میں شریک ہیں۔
Table of Contents
دھمکی آمیز مراسلے پر قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ
وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر تحریک ملک میں اٹھی ہوتی، تو اپوزیشن رہنما ان کیمرہ میٹنگز میں شریک ہوتے، موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی سازش میں پاکستان کے میڈیا کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں، سازش کی ابتدا لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ سے ہوئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، آخری گیند تک لڑیں گے، پاکستان میں صرف ذوالفقار بھٹو کے دور میں، پھر عمران خان کے دور میں خارجہ پالیسی آزاد ہوئی ہے، پاکستان کی حاکمیت پر کسی بھی سودے کو مسترد کرتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا اپنی نشستوں پر دھرنا
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی اجلاس 4 بجے شروع ہونا تھا۔
-
عمران نیازی روئیں یا چیخیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر کوئی فیس سیونگ ہے تو وہ عمران صاحب کا استعفا ہے، یہ تمام جماعتوں کا یکجا ہوکر فیصلہ ہے، کوئی دھمکی نہیں ہے، کسی قسم کا سلامتی کونسل یاسکیورٹی کا مسئلہ نہیں۔
-
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ایم این اے جام عبدالکریم کو سرکاری وکیل کے دفتر میں پروٹوکول
سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والے پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے صحافیوں سے بات چیت کرنے سے گریز کیا۔
-
سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، چینی وزیر خارجہ
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیا میں کیمپوں کی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
-
متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
مشترکا اعلامیہ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پورے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے لئے ارکان کی مطلوبہ سے زائد تعداد میں دستیابی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔
-
دھمکی آمیز مراسلے پر قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ
وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نیول چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔
-
خاتون اول کی سفارش پر عہدہ ملنے کی خبر میں صداقت نہیں، بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی سفارش پر عہدہ ملنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے، جو نصیب میں لکھا وہ مل کر رہتا ہے وزیر اعلیٰ بننا نصیب میں تھا، جب فری ہو جاؤں گا تو کتاب لکھوں گا،کوہ سلیمان سے سیون کلب تک کتاب کا عنوان ہوگا
-
اپوزیشن کی نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست جمع
نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست لے کر اپوزیشن کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر پہنچ گیا۔
-
عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کلین بولڈ ہو چکے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کا کل سے کاروان وفا بنانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل سے کاروان وفا بنانے کا اعلان کیا ہے
-
وزیراعظم کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔
-
عمران خان کی پیشکش پر بلاول نے کیا کہا؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو آفر دیتے ہوئے کہا ہےکہ آپ کےلیے باعزت راستہ یہ ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں
-
سعید غنی نے شہباز گِل کو شہباز ’گالی‘ کہہ دیا
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کو ’شہباز گالی‘ کہہ دیا۔
-
اقتدار کی تبدیلی کیلئے دھمکی دی گئی ہے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے دھمکی دی گئی ہے، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں بھی اس خط پر بریفنگ دی جائے گی، ابھی آخری پانچ اووروں کا کھیل باقی ہے، اس میں بہت سے فیصلے ہونے ہیں۔
-
وزیرِ اعظم اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے راضی ہو گئے: اپوزیشن کا دعویٰ
اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں وزیرِ اعظم عمران خان نے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے۔
-
بجلی کی قیمت میں اضافے پر شہباز شریف کا ردعمل
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ بجلی میں اضافہ عوام پر ظلم ہے