جوبائیڈن انتظامیہ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ میکسیکو میں موجود ایسے افراد جن کی سیاسی پناہ کی درخواست عدالتوں میں زیرسماعت ہیں، انہیں امریکا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس طرح انیس فروری کو قریب 25 ہزار افراد امریکا پہنچیں گے۔ بائیڈن حکومت کے منصوبے کے مطابق اس مقصد کے لیے ابتدا میں میکسیکو کے ساتھ تین سرحدی کراسنگ کھولی جائیں گی جن میں سے دو سے ہر روز قریب تین سو افراد کو امریکا میں داخل ہونے دیا جائے گا، جب کہ تیسری کراسنگ سے کچھ کم افراد امریکا پہنچ پائیں گے۔
