Categories
Breaking news

سیاسی میچ اب آخری اوور تک چلاگیا ہے، عامر ڈوگر

سیاسی میچ اب آخری اوور تک چلاگیا ہے، عامر ڈوگر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ سیاسی میچ اب آخری اوور تک چلاگیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ اسلام آباد میں جو سیاسی حالات ہیں، میچ اب آخری اوور میں چلا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق خدشہ ظاہر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان سرخرو ہوں گے، وزیراعظم عدم اعتماد کے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ عمران خان نے ووٹنگ کے دن کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے حکومتی اراکین کو اتوار کے روز اسمبلی جانے سے روکا ہے، جو حکومتی اراکین اپنی حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے وہ تاحیات نااہل ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.