
سیاسی منظر نامے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ہے۔
اس پیشرفت سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور یہ ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جبکہ چوہدری شجاعت حسین پہلے سے وہی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔
ق لیگ کا رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ
اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے اور اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
خرم دستگیر کی ق لیگ سے درخواست
ادھر ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ گفتگو جاری ہے، ق لیگ سے درخواست ہے کہ درست دھارے کی طرف آئیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کی قرارداد کل قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ق لیگ سے درخواست ہے درست دھارے کی طرف آئیں، خرم دستگیر
خرم دستگیر نے کہا کہ امر بالمعروف کے نعرے دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں، امر بالمعروف کے نعرے امن قائم کرنے والوں کو اچھے لگتے ہیں۔
-
اپنا آئینی حق چھینیں گے، طلال چوہدری
مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کون کہتا ہے تصادم ہوگا، کون کہتا تھا نکل کر جانا پڑیگا، ڈی چوک سے پیچھے کون ہٹا ہے؟ اپنا آئینی حق چھینیں گے
-
فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کیلئے پرامید
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے، 12لوگوں نے پریس کانفرننس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کرلیا ہے
-
تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ تمہارے جلسوں اور دھمکیوں سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہے، آئین واضح ہے کہ اگر کوئی عمل ہوگا تو کیا کارروائی کی جاسکتی ہے
-
شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید ملک کے وزیر داخلہ ہیں یا گلی کے غنڈے، سب کو پتا ہے یہ کتنے بڑے طرم خان ہیں
-
آج اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم ہوگی
-
اسلام آباد: JUI کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری
اسلام آباد کی انتظامیہ نے این او سی کی شرائط کے خلاف جانے پر جے یو آئی ف کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
-
شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن میں آگئے
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا۔
-
اسلام آباد میں PTI کا پنڈال سج گیا
سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔
-
عمران غریب مکاؤ پروگرام کے جشن کیلئے جلسہ کر رہے ہیں: جاوید لطیف
میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنے دور کے 4 سالہ غریب مکاؤ پروگرام کا جشن منانے کے لیے جلسہ کر رہے ہیں۔
-
کراچی: پارہ 40 ڈگری جانے کی پیشگوئی ، لوگ ساحل پر پہنچ گئے
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کر دی شہری ہیٹ ویو کا مقابلہ کرنے ساحل پر جا پہنچے۔
-
تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کیلئے موجود ہے، بین الاقوامی میڈیا کے 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسے کی کوریج کیلئے موجود ہونگے۔
-
ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے
-
شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے: ناصر شاہ
صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی کیا حیثیت کہ بلاول کو وارننگ دے۔
-
بلاول بھٹو سے شاہ زین بگٹی کی ملاقات
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔
-
کراچی، جائے نمازوں میں جذب منشیات برآمد
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی کے ذریعےآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی