Categories
Breaking news

سیاسی صورتحال پر وزیرِ اعظم کی زیرٍ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت سیاسی صورتِ حال پر یہ اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔

اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے جن میں ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔

اجلاس میں سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی جائے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تحریکِ انصاف سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈالر کی اونچی اڑان کیسے روکی جائے، آج اہم اجلاس طلب

اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شرکت کریں گے۔

وفاقی وزراء صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہونے والے رابطوں پر اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے مسائل پر بھی غور ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *