Categories
Breaking news

سیاست میں نہ آخری دوست ہوتا ہے نہ دشمن، خورشید شاہ

سیاست میں نہ آخری دوست ہوتا ہے نہ دشمن، خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں نہ آخری دوست ہوتا ہے نہ دشمن، وقت فیصلے کرتا ہے، پیپلز پارٹی نے وقت پر فیصلہ کیا ہے۔

سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پی پی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دیں، سیاستدانوں کو بیٹھ کر غریبوں کی تباہی اور بیروزگاری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 6 ہزار ارب اور آج ڈھائی سالہ حکومت میں 13 ہزار ارب کا قرضہ بڑھا ہے۔

بلاول نے شوکاز پھاڑ دیا، پارلیمانی فورم چھوڑیں گےنہ استعفے دینگے، کسی کے ماتحت نہیں، سیاست عزت کیلئےکرتے ہیں، پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر،ایجنسیاں، جنگ نیوز)…

انہوں نے کہا کہ سینٹرز کھل گئے ہیں لیکن کسان گندم دینے کو تیار نہیں ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی بیٹھی ہے، سندھ کے عوام سوجائیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اورجذباتی ہوگئے اس کے بعد انہوں نے شوکاز نوٹس کوپھاڑ کر پھینک دیا، جس پر شرکاء کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *