Categories
Breaking news

سیاست دان سینیٹ کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کرتے ہیں, وزیر اعظم عمران خان

Advertisement

 وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں منظر عام پر آنے والے ویڈیو اسکینڈل پر رد عمل میں کہا ہے کہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاست دان سینیٹ کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

Advertisement

آج سینیٹ انتخابات کے لیے ارکان کی خرید و فروخت پر مبنی ایک ویڈیو پر رد عمل میں وزیر اعظم پاکستان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قوم کی اخلاقیات کو تباہ کیا، اور ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا، کرپشن اور منی لانڈرنگ ہماری سیاسی اشرافیہ کی افسوس ناک کہانی ہے۔

انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا سیاست دان پیسہ خرچ کر کے اقتدار حاصل کرتے ہیں، پھر اقتدار میں آ کر اپنی حیثیت سے لوگوں کو خریدتے ہیں، بیوروکریٹ، میڈیا اور فیصلہ سازوں کو خریدا جاتا ہے، اس ساری خرید و فروخت کا مقصد قومی دولت لوٹنا اور غیر ملکی اثاثے بنانا ہے۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ پی ڈی ایم کا مقصد اسی کرپٹ سسٹم کو دوام دینا ہے، لیکن ہم ملک کی جڑوں کو کمزور کرنے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ختم کر کے دم لیں گے۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ انتخابات میں ارکان اسمبلی کو خریدنے سے متعلق تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، سال 2018 کے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان کو بلا کر نوٹوں کے انبار لگا کر خریدا گیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات 2021 اوپن بیلٹ سے کرانے کی تجویز دی ہے، جس کی اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

The videos showing the shameful way in which politicians buy & sell votes in Senate reflects the total destruction of the nation's morality by successive ruling elites as they drowned the nation in debt. Cycle of corruption & money laundering is a sordid tale of our pol elite:

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2021

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *