Categories
Breaking news

سیاحت فروغ پانے لگی, لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

Advertisement
Advertisement

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ عالمی وبا کورونا میں لگے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد خیبرپختونخوا کے بالائی 6 اضلاع میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

ترجمان محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 13 سے 21 اگست تک6 لاکھ27 ہزار 995 سیاح مخلتف سیاحتی مقامات آئے، سب سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاحوں نےایبٹ آباد کا رخ کیا۔

ترجمان محکمہ سیاحت نے بتایا کہ سوات میں 1 لاکھ 89 ہزار 596 سیاح آئے ہیں، 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا۔

ترجمان محکمہ سیاحت نے یہ بھی بتایا کہ لوئر چترال میں 9 ہزار 800 اور لوئردیرمیں 3 ہزار 460 سیاح پہنچے، 3 ہزار 389 سیاحوں نے اپر دیر کا رخ کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *