Categories
Breaking news

سیاحتی کنسرٹ اور مقامی تہوار ان گرمیوں میں کس طرح کے ہوں گے؟

بارسلونا (محمد نبی) جیسے جیسے ویکسی نیشن کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، بڑی تعداد میں ڈوزز آ رہی ہیں اور آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ہی امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ گرمیاں کافی گہما گہمی اور چہل پہل کا نظارہ پیش کریں گی۔ گزشتہ سال ٹورزم میں ناقابل یقین حد تک کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران تقریباً سارے تہوار، کنسرٹ اور ثقافتی تقریبات معطل یا مؤخر کر دئے گئے تھے۔

اس سال توقع ہے کہ حالات معمول کی طرف جائیں گے اور کم سے کم جزوی طور پر تقریبات بحال ہوں گی۔ اس سال بیرون دنیا سے بڑی تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔ سیاح ساحلوں کا رخ کر رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ثقافتی سرگرمیاں بھی ہونے جا رہی ہیں۔ کاتالان ٹورزم بورڈ کے ڈائریکٹر، اوتیوی بونو کا خیال ہے کہ 2020 میں ناقابل تلافی دھچکے کے بعد اب سیاحت کو بحال ہو جانا چاہئے۔ 2020 میں گزشتہ سال کی نسبت 68 فیصد سیاحت میں کمی آئی تھی۔ انہوں نے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کاتالونیا کے لیے ان کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل گرین سرٹیفیکیٹ جسے “کوویڈ سرٹیفیکیٹ” کہا جاتا ہے، کو ٹورزم انڈسٹری کی بحالی میں کلیدی فیکٹر قرار دیا۔ بونو کے مطابق ویکسی نیشن کا جاری عمل دوسرا بڑا اقدام ہے جو سیاحتی سرگرمیوں کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *