Categories
Breaking news

سکینہ سموں کا علی ظفر اور ریشم کو صدارتی اعزاز ملنے پر اظہار افسوس

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سکینہ سموں نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حُسنِ کارکردگی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔سکینہ سموں نے ایک نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں دیے جانے والے صدارتی ایوارڈز پر اظہارِ خیال کیا۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے 40 سال لگے جبکہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ حکومت پاکستان نے علی ظفر اور ریشم جیسے فنکاروں کو اتنے بڑے صدارتی اعزاز سے نوازا۔‘سکینہ سموں نے کہا کہ ’میری نظر میں علی ظفر اور ریشم صدارتی اعزاز حاصل کرنے کے حقدار نہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی کا انتخاب آج کل اس قدر آسان ہوگیا ہے کہ اس کے نتیجے میں کئی ایسی شخصیات کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو اپنی تمام زندگی شوبز میں وقف کرچکی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *