Categories
Breaking news

سپین،انگلینڈ، برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرسفری پابندی کی تاریخ میں توسیع

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(ڈاکٹرقمرفاروق)کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئ قسم کے انکشاف کے بعد سپین نے کچھ ممالک پر فضائی سفری پر پابندی کی میعاد 2 مارچ تک بڑھا دی ہے۔ ان ممالک میں برطانیہ، برازیل اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
وزیر صحت کیرولینا ڈیرئس نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کیبنٹ نے پابندیوں میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا۔ تاہم سپین کے مقامی اور قانونی طور پر مقیم لوگوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ برطانیہ پر سفری پابندی دسمبر کے آخر میں لگائی گئی تھی جب کہ برازیل اور جنوبی افریقہ پر 3 فروری کو پابندیاں لاگو کی گئ تھیں۔ یہ تیسری بار ہے کہ سپین نے برطانیہ پر سفری پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ سپین سخت کا شمار کورونا سے متاثر تین ممالک میں ہوتا ہے۔ اب تک یہ مہلک وائرس 62,000 لوگوں کی جان لے چکا ہے اور تین ملین سے زیادہ لوگوں میں وائرس پایا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *