
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انتشار، تصادم، ٹکراؤ اور عدالتوں پر عدم اعتماد بڑھ گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تبصرہ کیا اور کہا کہ فل کوٹ کا مطالبہ ایک آئینی اور قانونی مطالبہ تھا۔
انہوں نے استفسار کیا کہ چھٹیوں میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے تو فل کورٹ اجلاس کیوں نہیں؟
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ فیصلہ سے شدید تنازعات، سوالات اور ابہام پیدا ہوئے، پی ڈی ایم عدالت اور قاضی صاحبان کو غیر متنازع دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اختیار پارلیمانی پارٹی کا ہے تو اراکین کو انحراف پر پارٹی ہیڈ کا سزا دینا چہ معنی دارد؟ سوال یہ ہے کہ آئین میں یہ کہاں لکھا ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا؟
حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پبلک میں تاثر ہے کہ آئین موم کی ناک بن چکی ہے جدھر چاہو موڑ دو، چاہو تو نظریہ ضرورت نکالو اور چاہو نظریہ سہولت نکالو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کسی بھی مارشل لاء کو غیرقانونی ڈکلیئر کر دیتی توحالات ناگفتہ بہ نہ ہوتے، صدر مملکت ریاست کا نہیں بنی گالا کا نمائندہ ہے۔
پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ عجیب اتفاق ہے صدر رات 2 بجے پرویز الہٰی سے حلف لینے کے لیے تندرست پائے گئے، عارف علوی کو ماضی کی طرح نہ کمر درد ہوا نہ دانت کا درد۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں دہرے معیار انصاف کا شکوہ
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں انصاف کے دوہرے معیار کا شکوہ کیا اور عمران خان پر مارچ میں دھوکے سے اسمبلی توڑنے کی کوشش کا الزام لگایا۔
-
کابینہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی منظوری دے دی
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قاضی فائز عیسٰی ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبر جیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی، کابینہ نے ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو ان ذمہ داران کےخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔
-
جو کچھ ہو رہا ہے اُس کی سیاسی وجوہات ہیں، چوہدری شجاعت
مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے،اُس کی سیاسی وجوہات ہیں۔
-
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو اہم ہدایات جاری کردیں، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر تجاویز بھی لیں۔
-
حلیم عادل شیخ جامشورو سے گرفتار
حلیم عادل شیخ پر زمینوں میں خورد برد کے مقدمات اینٹی کرپشن میں درج ہیں، حلیم عادل شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان میمن کے دفتر سے گرفتار کیاگیا۔
-
وفاقی کابینہ نے ڈی جی ایف آئی اے کا تبادلہ کردیا
وفاقی کابینہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) رائے طاہر کا تبادلہ کردیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے سبطین خان کا نام فائنل کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی۔
-
چوہدری شجاعت ریفرنس فائل کریں تو پرویزالہٰی نااہل ہوسکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پرویز الہٰی اور پارلیمانی لیڈر سمیت تمام ارکان نے پارٹی ہیڈ سے بغاوت کی۔
-
بار کونسلز کا سپریم کورٹ رولز میں ترمیم کا مطالبہ
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے دائرہ کار سے متعلق آئینی شقوں میں ترمیم کی جائے، چیف جسٹس کےکیس فکس کرنے اور بینچز بنانے کے اختیارکو ریگولیٹ کیا جائے۔
-
عرفان قادر کا عدلیہ سے متعلق ضروری قانون سازی پر زور
وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے وکیل عرفان قادر نے عدلیہ سے متعلق ضروری قانون سازی پر زور دیا ہے۔
-
دعا زہرا کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے سخت حفاظتی انتظامات میں دعا کو پیش کیا، بچی سے اس کی شناخت اور جہاں رہائش پذیر ہیں اس کےحوالے سے پوچھا گیا۔
-
گورنر راج کب، کیوں اور کیسے لگایا جاسکتا ہے؟
آئین پاکستان کے تحت صوبے میں گورنر راج کیسے لگایا جاسکتا ہے؟ یہ کن شقوں کے تحت لگ سکتا ہے؟
-
لاہور ہائی کورٹ: شیخ رشید کی طلبی کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے جواب جمع کروادیا
جسٹس امجد رفیق نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
-
قوم عمران خان کے وژن کو سمجھ کر اٹھ کھڑی ہوئی ہے، رہنما پی ٹی آئی فرانس
پی ٹی آئی رہنما چوہدری ابرار کیانی، راجہ افضان شاہ نواز، چوہدری افضال ڈھل، چوہدری طاہر اقبال اور عمر رحمان نے کہا کہ اس طرح ہماری آنے والی نسل ایک آزاد خود مختار قوم کی حثیت سے دنیا میں جانی جائے گی۔
-
جاوید لطیف کی شہباز حکومت پر تنقید
مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نے کہا کہ آپ اگر بے گناہ نواز شریف کی سزائیں ختم نہیں کر وا سکتے تو کس لیے حکومت میں ہیں؟
-
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ آزمائشی بنیادوں پر شروع
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ آزمائشی بنیادوں پر شروع ہو گیا، 2 مقامات پر ہائی ٹیک کیمرے نصب کردیے گئے۔