
سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متروکہ وقف املاک میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی۔
ایف آئی اے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 35 کنال اراضی واگزار کرالی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زمین کی مالیت 300 ملین ہے، جس پر چار دیواری میں پلاٹنگ کی گئی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 کی جائیداد کا قبضہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کردیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چکوال میں 507 کنال زرعی زمین واگزار کرالی ہے۔
ایف آئی اے نے صرافہ بازار راولپنڈی میں گم شدہ زمین تلاش کی، جس پر غیر قانونی عمارت تعمیر تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق عمارت کو راولپنڈی ایڈمنسٹریشن، متروکہ وقف املاک بورڈ افسران کے ہمراہ کارروائی میں سیل کردیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کارروائیوں میں 50 کروڑ سے زائد کی زمین واگزار کرالی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق قبضہ کرنے والے 4 افراد پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں بھی فنڈز کی قلت
ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی فنڈز کی قلت کا شکار ہے ،فنڈ نہ ہونے پر ملازمین کے بچوں کی اسکول فیس ادا نہیں کی گئی۔
-
مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آگیا
سیالکوٹ کی فیکٹری میں ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر کی اہلیہ اور بھائی نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔
-
سیالکوٹ فیکٹری واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ابتدائی رپورٹ پیش
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سیالکوٹ فیکٹری واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔
-
خیبرپختونخوا حکومت نے والی سوات کی رہائشگاہ کو عجائب گھر بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا
خیبرپختونخوا حکومت نے والی سوات کی رہائشگاہ کوعجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
-
گریٹر تھل کینال فیز 2 کی تعمیر کا تنازع وزیراعظم کے پاس پہنچ گیا
گریٹر تھل کینال فیز 2 کی تعمیر کا تنازع کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ گیا۔
-
سیالکوٹ فیکٹری قتل، پولیس تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات
سیالکوٹ میں فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل کی پولیس تحقیقات میں کئی بڑے انکشافات سامنے آگئے۔
-
وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب، اہم معاملات ایجنڈے کا حصہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
-
درندوں کے ہجوم میں ایک انسان بھی سامنے آگیا
ہجوم کے درمیان ایک فرد اسےبچانے کے لیے ہاتھ جوڑتارہا، یہ بےبس فرد پریانتھا کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا، مگر اس کی کسی نے بھی نہیں سنی، بلکہ الٹا اسی کو دھکے مارے گئے اور گھسیٹا گیا۔
-
وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر کو ٹیلی فون
وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اب تک واقعے میں ملوث سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
-
شہباز آج بھی معیشت کے حوالے سے غلط ہیں، حماد اظہر
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ن لیگ کی پالیسیوں کو رد کرکےمعیشت کو بہترکیا ہے۔
-
پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، اسد عمر
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے۔
-
اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا،احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔
-
آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، سی اے اے ذرائع
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) سہولت نہ ہونے کی وجہ بتادی۔
-
سانحہ سیالکوٹ: مرکزی ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا
جن میں تیرہ مرکزی ملزمان ہیں مرکزی ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
-
ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔
-
مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑ دیں، سندھ لاوارث نہیں ہے، سعید غنی
وزیر اطلاعات برائے سندھ، سعید غنی کا کہنا ہے کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے۔