Categories
Breaking news

سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی صحافیوں سے تلخ کلامی

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب صحافیوں سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

سپریم کورٹ کے باہر سینئر صحافی پر فواد چوہدری نے الزامات لگائے اور گرماگرمی کی، سینئر صحافی کے ساتھ فواد چوہدری نے بدتمیزی بھی کی۔

سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت شروع

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

فواد چوہدری نے سینئر صحافی کو کرائے کا آدمی قرار دیا، ان پر پیسے لینے کا الزام بھی لگایا۔

صحافیوں کی جانب سے اس صورتِ حال کے خلاف احتجاج کیا گیا اور فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا، جس پر صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس موقع پر دیگر صحافیوں کی جانب سے صلح کرانے کی کوشش کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.