Categories
Breaking news

سپریم کورٹ کا اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو وطن واپس لانے کا حکم

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی ٹیم کو تین ہفتوں میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ایف آئی اے ٹیم دبئی بھیجنے کی سمری منظور کرائیں۔

جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام کو بھی جانا ہوگا، اتنا عرصہ گزر گیا لیکن بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جا سکیں۔

صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی واپسی کیلئے FIA کو ٹیم تشکیل دینے کا حکم

سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کے کیس میں سیکریٹری خارجہ سہیل احمد سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے، عدالت نے ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ پیر تک وزارت خارجہ، داخلہ، ایف آئی اے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کرکے پیش کریں۔

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا۔

اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا ہےکہ کئی ایسے کیسز ہیں جن میں حکومت بیرون ملک سے بندوں کو لائی ہے، 12 سال سے میں پریشان ہورہی ہوں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجی ہوئی ہے۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کا اغواء، پیشرفت رپورٹ طلب

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اداکارہ کے بچوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپسی کی دستاویزات کل تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ وزیر اعظم سے سمری جلد منظور کروا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، جس کے بعدجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.